تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

دس ماہ بعد عدن ائرپورٹ سے کمرشل پروازیں دوبارہ شروع

جیو نیوز - عدن.........یمن کے عارضی دارلحکومت عدن کا بین الاقوامی ہوائی اڈا حوثی باغیوں کی لڑائی کے باعث دس ماہ بند رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر کمرشل پروازوں کے لئے کھل گیا۔

یمن ائیر لائن کی پہلی تجارتی پرواز عدن سے اردن کے دارلحکومت عمان کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی امداد اور نگرانی میں عدن ہوائی اڈے کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سعودی عرب سے جلاوطنی ختم کرنے کے بعد گذشتہ ہفتے ہی عارضی دارلحکومت عدن پہنچے تھے جس کے بعد عدن ائر پورٹ پر فضائی ٹریفک دوبارہ بحال ہو گئی تھی۔

عدن انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل طارق عبدہ نے عدن سے یمن ائیر لائنز کی تجارتی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پرواز عدن سے عمان کے لئے روانہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ عمان سے یمنی ائر لائنز کا ایک طیارہ عدن پہنچے گا جہاں سے وہ زخمیوں کو خرطوم لیکر روانہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.