تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:0

غیر ملکی افواج کے انخلا سے ہی امن ہو سکتا ہے، حکمت یار

جیو نیوز - کابل........حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں غیر ملکی فوجیں موجود ہے،امن قائم نہیں ہو سکتا۔

نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو میں گلبدین حکمت یار نے موجودہ افغان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بااختیار نہیں ، ملک میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی تک وہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

گلبدین حکمت یار نے صاف کہہ دیا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی تک لڑائی ختم نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.