تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:32

فاروق عبداللہ کا بیان احمقانہ ہے، رہنما کشمیر کونسل یورپ

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسیدنے مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے کشمیرکی تقسیم سے متعلق بیان کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک احمقانہ اور ناقابل عمل تجویزہے اور فاروق عبداللہ نے یہ بیان دے کرکشمیریوں کے ساتھ مذاق کیاہے۔

جنگ سے گفتگو میں کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ فاروق عبداللہ کوچاہیے کہ اس طرح کے بیانات دے کر کشمیریوں کے احساسات کے ساتھ نہ کھیلیں۔

فاروق عبداللہ نے جمعہ کو اخباری نمائندوں سے گفتگو میں دعویٰ کیاتھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور بھارت کے ہی حصے میں رہے گا جبکہ آزادکشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان کا ہی حصہ رہے گا۔

بھارت نوازکشمیری رہنماء نے یہ بھی تجویز دی کہ ان دونوں کشمیری خطوں کو انہی ملکوں کے آئینی نظام میں ضم کیاجائے۔

علی رضا سید نے فاروق عبداللہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرایک عالمی تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور فاروق عبداللہ کا دعویٰ ہرگز قابل قبول نہیں۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کشمیری ایک قوم ہے اور کشمیریوں کے لیے کشمیرکی تقسیم قابل قبول نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.