4 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:32
تاشفین ملک داعش سے وابستہ تھی، سی این این
جیو نیوز - اٹلانٹا.......امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے خبر دی ہے کہ کیلی فورنیا حملے میں ہلاک ہونے والی تاشفین ملک داعش سے وابستہ تھی، کسی اور ذریعے سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی۔
سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ تاشفین ملک نے داعش سے وابستگی کا اظہار انٹرنیٹ پر کیا تھا، تاشفین ملک نے داعش کے سربراہ سے بیعت بھی کی تھی۔
امریکا کے حکومتی ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کے پاس تاشفین ملک کے داعش سے روابط کے یقین کی وجوہات ہیں۔