تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:48

شام میں روسی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، چین

جیو نیوز - بیجنگ......... چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا جن ینگ نے ایک پریس بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔

ان کے مطابق چین روس سمیت تمام ممالک کے ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد عالمی سلامتی کو یقینی بنانا ہو۔

جہاں تک شام میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں کا سوال ہے تو چین روس کی حمایت کر چکا ہے اور اس جانب توجہ دلا چکا ہے کہ روس شام کے حکام کی درخواست پر یہ آپریشن کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.