تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 17:32

قازقستان کے سابق وزیراعظم کو 10 سال قید کی سزا

جیو نیوز - الماتے.......وسط ایشیائی ریاست قازقستان کے سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی ۔ سیرک احمدوف Serik Akhmetov دو ہزار بارہ سے دو ہزار چودہ کے دوران قازقستان کے وزیراعظم رہے ۔

سیرک احمدوف پر خوردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت بدعنوانی کے چار الزامات تھے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انہیں دس سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ قازقستان میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی سابق حکومتی عہدے دار کو قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.