14 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 5:0
بھارتی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کی تفصیلات سے پارلیمنٹ کوآگاہ کریں گی
جیو نیوز - نئی دہلی........بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان دورے سے متعلق تفصیلات سے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آگاہ کریں گی،بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج ساڑھے گیارہ بجے راجیہ سبھا اور ڈھائی بجے لوک سبھا میں بیان دیں گی۔
سشما سوراج رواں ہفتے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں تھیں، دورے کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے نواز شریف اور وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے پاک بھارت تعلقات پر بات کی، جس میں دونوں ملکوں کی جانب سے جامع دو طرفہ مزاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔