تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:16

امریکی صدر اوباما کا بھارتی وزیراعظم کو ٹیلیفون

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی صدر اوباما نے بھارتی وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا، امریکی صدر نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھارت کے کردار کو سراہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا، مودی سے گفتگو میں امریکی صدر نے ماحولیاتی کانفرنس میں بھارت کے کردار کو سراہا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی کانفرنس کو تاریخی کامیابی تک لے جانے میں بھارت نے قابل ذکر کردار ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.