تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:4

امریکا کا ترکی سے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکا نے ترکی سے اپنے فائٹر جیٹ طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کے فوجی اڈے انسرلنک میں موجود بارہ جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جیٹ طیارے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے تھے ۔ یورپ کے لیے خطرات کم ہونے کے بعد ان طیاروں کو اب واپس بلایا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.