تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:14

طالبان نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر قبضہ کر لیا

جیو نیوز - کابل......افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر قبضہ کر لیا ،طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ ہوچکا ہے جبکہ ضلع کے دیگر حصوں میں لڑائی جاری ہے۔

ضلع سنگین پر قبضہ سے قبل صوبہ ہلمند کے نائب گورنر نے فیس بک کے ذریعے صدر اشرف غنی سے، ہلمند میں طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں مدد مانگی تھی ۔ نائب گورنر محمد جان رسول یار نے صدر غنی کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ دو روز کی لڑائی میں 90 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ صوبے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔ان کا صدر سے کہنا تھا کہ ہلمند کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں ۔حالیہ مہینوں میں طالبان نے ملک کے کئی علاقوں میں افغان فوج کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جس کے باعث سکیورٹی فورسرز دباؤ کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.