تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:14

یمن؛جنگ بندی کےمدت میں مزیدہفتے کی توسیع کا اعلان

جیو نیوز - جنیوا .......یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس بات کا اعلان یمن کے وزیر خارجہ عبدالمالک نے جنیوا میں جاری امن مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مدت اس شرط پر بڑھائی گئی ہے کہ حوثی باغی جنگ بندی کی پابندی کی کریں گے ۔یمن میں قیام امن کے لیے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے، تاہم فریقین نے آئندہ ماہ جنوری کی 14 تاریخ کو دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.