21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
ترک فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 32 افراد ہلاک
جیو نیوز - انقرہ......ترک فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 2 فوجیوں سمیت مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے، 6 روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 110ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے سرناک میں ترک فوجیوں اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترک سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ روز کارروائی کے دوران ہلاک افراد کا تعلق علیحدگی پسند باغی جماعت کردستان ورکرز پارٹی سے تھا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرناک کے سب سے بڑے شہر دیاربکر میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے اورگزشتہ روزترک فوج نے سرحد پار شمالی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپو کو فضائی کارروائی کا نشانہ بنایا تھا۔