تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:35

امریکی کمپنی کا راکٹ خلا میں مشن مکمل کرکے واپس آگیا

جیو نیوز - نیویارک.....امریکا کی نجی خلائی کمپنی کا راکٹ خلا میں اپنا مشن مکمل کر کے بحفاظت زمین پر واپس آگیا ہے ۔ فیلکن نائن راکٹ فلوریڈا سے گیارہ کمیونی کیشن سیٹیلائٹس لے کر21 دسمبر کو روانہ ہوا تھا۔

مدار میں سیٹیلائٹس چھوڑنے کے بعد فلیکن نائن واپس زمین پر اتار لیا گیا ہے ۔راکٹ کو بحفاظت زمین پر اتارنا ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ان راکٹوں کو کچھ ردوبدل کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے خلائی مشنوں کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.