23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:20
رمادی 72گھنٹوں میں داعش سے خالی کرا لیا جائیگا، عراقی حکام
جیو نیوز - بغداد ......عراقی فوج نے دعوی کیا ہے کہ 72گھنٹوں کے دوران رمادی شہر کو داعش کے قبضے سے خالی کرا لیا جائے گا۔
عراقی حکام کے مطابق رمادی شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
عراقی کاونٹر ٹیرارزم سروس کے ترجمان کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز کی کئی اطراف سے شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی جاری ہے اور رہائشی علاقوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے، جس میں انہیں کسی سخت مزاحمت کا سامنا نہیں، 72 گھنٹوں کے دوران رمادی شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔