24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 2:44
سلامتی کونسل میں لیبیا امن معاہدے کی متفقہ طور پر توثیق
جیو نیوز - نیویارک...... لیبیا میں قومی اتحادی حکومت کا قیام، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن معاہدے کی متفقہ طور پر توثیق کردی ہے۔
نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں لیبیا میں اتحادی حکومت کےقیام کی حمایت میں قرارداد برطانیہ نے پیش کی۔ رکن ممالک نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی۔
قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ اتحادی حکومت مستقبل میں لیبیا کی نمائندہ حکومت ہو گی۔معاہدے کی منظور سے مغربی ممالک پر امید ہیں کہ لیبیا میں استحکام اور داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو روکنے میں مدد ملے گی۔
لیبیا کے متحارب گروپوں نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔