تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:21

سانحہ دادری،چارج شیٹ میں گائے کے گوشت کا ذکر تک نہیں

جیو نیوز - ممبئی......دادری میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کئے جانے والے محمد اخلاق کے قاتلوں کے خلاف چارج شیٹ میں گائے کے گوشت کا ذکر تک نہیں ہے۔

سانحہ دادری میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں سے قتل کیے جانے والے محمد اخلاق کے قاتلوں کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔یوپی پولیس نے 15افراد کے خلاف الزامات تو عائد کر دیے ہیں لیکن چارج شیٹ میں گائے کے گوشت کا ذکر تک نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد اخلاق کے گھر سے برآمد ہونے والے گوشت کے نمونوں کی فرانزک ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ اب تک جمع ہی نہیں کرائی گئی۔ ماتھورہ کی فرانزک لیب میں کئے گئے ٹیسٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ محمد اخلاق کےگھر سے برآمد ہونے والا گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا،یہ بات اکتوبر میں سرکاری اہلکاروں کے علم میں بھی لائی گئی تھی۔

مگر اب پولیس کا کہنا ہے کہ اسے فرانزک لیب کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے،جسے عدالت میں ہی کھولا جائے گا،28ستمبرکو ہندو نتہاپسندوں نے محمد اخلاق کو گائے کا گوشت پکانے کی افواہوں پراس کے گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.