تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

چین کے بانی رہنما ماؤ زے تنگ کی کل 122ویں سالگرہ منائی جائیگی

جیو نیوز - بیجنگ......چین کے عظیم انقلابی رہنما ماؤ زے تنگ کی 122ویں سالگرہ کل 26 دسمبر کو منائی جا ئے گی۔اس موقع پران کے چاہنے والے بیجنگ کے تیانامین اسکوائر میں واقع ماؤ زے تنگ کی یادگار پر حاضری دیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے۔

چیئرمین ماؤ کو جدید چین کا بابائے قوم سمجھا جاتا ہے جو26 دسمبر 1893 ءکو جنوب مشرقی صوبہ ہونان کے شہر شاؤشان میں پیدا ہوئے تھے اور 9ستمبر 1976 ءکو بیجنگ میں انتقال کر گئے۔

چینی عوام کی ایک بڑی تعداد ماؤ کی تصاویر کو خوش قسمتی کی علامت کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ ماؤ کی تصویر ٹیکسیوں میں ایک لاکٹ کی طرح لٹکتی ہوئی اور گھروں میں کیلنڈر کے طور پر اکثر موجود ہوتی ہے۔

ثقافتی انقلاب کے دوران اتاری گئی ماؤ کی تصاویر کے پلے کارڈز یادگار کے طور پر کئی سو یوآن (چینی کرنسی) میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیجنگ میں ریشم کے کپڑے کی مشہور زمانہ منڈی میں غیر ملکی سیاح ماؤ کے اقتباسات پر مبنی کتاب کی اصل یا دوبارہ اشاعت شدہ جلد خرید سکتے ہیں۔ اس کتاب کو’دی لٹل ریڈ بک‘ یا ’ماؤ بائبل‘ بھی کہا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.