25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک امن پر متفق ہو جائیں، مودی
جیو نیوز - کابل .......بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگرملکوں کوامن پرمتفق ہوناچاہیے۔
افغانستان کے دورےپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کیا۔ نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں پاکستان کے کردار کی اہمیت پر بات کی۔