تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 22:44

کرسمس دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا

جیو نیوز - روم.......دنیا بھر میں کرسمس کی رونقیں عروج پر ہیں، کیک ، مٹھائیاں، دعوتیں ، تحفے تحائف کے سنگ عیسائی برادری آج اپنا خوشیوں بھرا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ رنگ برنگی روشنیوں سے سجا ماحول،چمکتے دمکتے ملبوسات، ہنستے مسکراتے چہرے، سانتا کے تحفے، مزے مزے کے کھانے، کرسمس کی رونقوں نے ہر سو خوشیاں پھیلادی ہیں۔

دن کا آغاز مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دے کرکیا۔ امریکی صدر اوباما اور خاتون اول نے بھی امریکی عوام کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا، برطانوی شاہی خاندان نے شدید ٹھنڈ میں کرسمس کی خصوصی اجتماعی دعا میں شرکت کی۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں موسیقی کی دھنوں پر دلکش لیزر لائٹ سے جگمگاتی عمارتوں نے کرسمس کی رونقوں کو دوبالا کردیا، امریکا میں کہیں سانتا نے لہروں پر اسکینگ کے کمالات دکھائے، کہیں اسکائی ڈائیونگ کرتے سانتا کلاز کئی فٹ بلندی سے چھلانگ لگاتے نظر آئے۔ پرو میں سانتا پولیس والے نے بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں ،شاندار پولیس پریڈ سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.