26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:4
بحر ہند میں آنے والے سونامی کو 11 برس بیت گئے
جیو نیوز - جکارتا.......انڈونیشیا کی ساحلی پٹی پر بحر ہند میں آنے والے سونامی کو 11 برس بیت گئے ۔ خوفناک سونامی نے سے دو لاکھ سے زائد افرا د لقمہ اجل بنے تھے۔
2004 میں آنے والے ہولناک زلزلے کی یاد میں تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں واقعے سونامی یادگاری پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں اور سرکاری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تھائی لینڈ میں سونامی کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات تباہ اور 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے سمندر میں اٹھنے والی بڑی لہروں کے نتیجے میں آنے والے زلزلے کا مرکز 9 اعشاریہ ایک تھا جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش، بھارت، ملائشیا، میانمار، تھائی لینڈ ، سنگاپور اور مالدیپ سمیت 14 ممالک میں دو لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔