تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 9:4

رواں برس ایک ہزار افرادامریکی پولیس کا نشانہ بنے

جیو نیوز - واشنگٹن ........ امریکی پولیس کے ہاتھوں رواں برس ایک ہزار افرادگولیوں کا نشانہ بنے۔ایک امریکی اخبار کے مطابق 2015 میں امریکی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہزار کے قریبلوگ ہلاک ہوئے ۔

پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں سیاہ فاموں کا تناسب ان کی آباد ی کے مقابلے میں 40 فیصد کے برابر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی آبادی میں سیاہ فام افراد کی کل تعداد چھ فیصد ہے تاہم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد میں ان کی کل تعداد 40 فیصد بنتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے قتل کے واقعات کے خلاف مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔ سیاہ فام امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ امریکی پولیس کا رویہ متعصبانہ ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.