تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 16:29

بھارتی شہر اندور میں ایک ہیڈ کانسٹبل کروڑوں کا مالک نکلا

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت کے شہر اندور میں ایک ہیڈ کانسٹبل کروڑوں کا مالک نکلا،پچیس ہزار روپے ماہانہ کمانے والا کروڑ پتی بن گیا۔
اندور پولیس نے کرپشن کی شکایت پرہیڈ کانسٹبل ارون سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا تو کالی کمائی کی چمک دیکھ کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ اس کی ملکیت میںتین منزلہ بنگلہ،دو دو فارم ہاؤس،چھ ہزار اسکوائر فٹ سے بڑے چھ پلاٹ،بیس ایکڑ زمین،دو فلیٹ،دو مکان ،گھر پر تین بڑی گاڑیاں ہیں۔

ارون کے بینک لاکر میں ریوالور،جدید ہتھیار،ایک سو بتیس گرام سونا ،دو کلو چاندی اور کئی لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔اس کے بینک اکاونٹس کی تعداد آٹھ تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.