تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 16:29

براک اوباما امریکا کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے مرد

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکا کے صدر براک اوباما اور صدارتی امیدوار بننے کی خواہش مند ہلیری کلنٹن امریکا کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد میں سر فہرست ہیں۔

گیلپ سروے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کا خواتین کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔رائے عامہ کا جائزہ لینے والی تنظیم گیلپ نے امریکا میں سروے کرایا ۔ نتائج کے مطابق سترہ فی صد امریکیوں نے براک اوباما کی پالیسیوں کو خوب سراہا۔ 13 فیصد امریکی ہلیری کلنٹن کی شخصیت سے متاثر نظر آئے۔

ہلیری کلنٹن اِسی فہرست میں اب تک 20 بار پہلے نمبر پر رہی ہیں، انہیں مسلسل چودہ بار پہلے نمبر پر آنے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ فہرست میں صدر اوباما کا نام آٹھ بار ٹاپ پر آیا۔

پوپ فرانسس اور صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ان کے لیے پانچ فی صد امریکیوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ سن 1988 سے 1990ء تک اور پھر سن 2011میں ٹرمپ 10 بار اس فہرست میں شامل رہے ۔

پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی خواتین کی فہرست میں دوسرے اور کاروباری خاتون اوپرا وِنفری ، تیسرے نمبر پر رہیں، ان کے لیے پسندیدگی، بالترتیب پانچ اور چار فی صد بتائی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.