تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 16:29

برطانیہ : سیلاب سے تباہی ، ڈیڑھ ارب پائونڈکا نقصان

جیو نیوز - لندن........برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔ برطانوی حکام کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب پائونڈ مالیت کے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

شمالی برطانیہ میں کئی ہفتوں سے جاری بارشوں اور دریاؤں کی بلند ہوتی پانی کی سطح کے باعث کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں ، یورک ، لیڈز ، لنکاشائر اور مانچسٹر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔یورک سے سیکڑوں افراد کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے حکومت نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بجٹ کو بڑھا کر دو ارب تیس کروڑ پاونڈ کردیا ہے۔ایک معاشی تجزیاتی ادارے کا کہنا ہے سیلاب کے باعث نقصانات کا تخمینہ ایک ارب دو سو کروڑ پاونڈ کے قریب لگایا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.