تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 0:16

مشرقی روس میں شدید برف باری، جنوبی امریکی ریاستوں میں آندھی طوفان اور بارشیں

جیو نیوز -
ماسکو/نیویارک......دنیا کے مختلف ممالک میں کہیں بارشیں ہیں کہیں سیلاب اور کہیں ہیں برف کے طوفان۔روس کے مشرقی علاقوں میں ڈیڑھ ماہ میں برسنے والی برف 24گھنٹوں میں ہی برس گئی۔

روس کے ان علاقوں میں برف کے ڈھیر لگ گئے،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، گھر اور گاڑیاں برف میں چھپ گئیں۔

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں آندھی طوفان اور بارشوں کا ڈیرا ہے، نظام زندگی مفلوج ہو گیا، مختلف حادثات میں 44افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ متاثرہ ریاستوں میں 21 ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے 3ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کئی ہفتوں سے جاری بارشوں نے برطانیہ کے دریاؤں کو بپھرا دیا، یورک، لیڈز، لنکاشائر اور مانچسٹر سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ہر طرف پانی پانی ہوگیا، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، بارشوں اور سیلاب نے برطانیہ کا 2 ارب سے پاؤنڈ سے زائد کا نقصان کردیا۔

شمالی ارجنٹینا میں سیلاب کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے 20ہزار افراد جبکہ پیراگوئے میں سیلاب سے 90ہزار دربدر ہوگئے۔

میکسیکو میں بھی سرد موسم نے اپنا رنگ دکھایا، برف باری نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لیا تو کئی رابطہ سڑکیں بند اور متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.