30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 0:32
2015ء شامی اور فرانسیسی صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک رہا
جیو نیوز - کراچی......2015ء شام اور فرانس کے صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک رہا، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹ رپورٹنگ، سب سے خطرناک نوکری رہی۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی حال ہی میں جاری کی جانےوالی رپورٹ کے مطابق 2015ء میں 28صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل کیا گیا، جس میں سے 9ہلاکتیں فرانس میں ہوئیں جبکہ 19صحافی شام میں قتل کیے گئے۔
شام، عراق، پاکستان، صومالیہ، ترکی، فرانس اور یمن میں صحافیوں کے قتل کے ذمہ دار القاعدہ، طالبان اور الشباب تھے۔ بنگلا دیش میں انتہا پسندوں نے ایک پبلشر اور چار بلاگرز کو قتل کیا۔
دنیا بھر میں 199صحافیوں کو اینٹی اسٹیٹ چارجز لگاکرحکومت کی جانب سے جیل بھیجا گیا۔ 47میں سے 28صحافیوں کو قتل سے پہلے دھمکیاں بھی ملیں۔ برازیل میں 6صحافی قتل کیے گئے۔
قتل کیے جانے والے زیادہ تر صحافیوں کی BEAT سیاست، جنگ اور انسانی حقوق تھیں۔ 2015ء میں براڈکاسٹ رپورٹر سب سے خطرناک نوکری رہی۔
سی پی جے کے ڈائریکٹر جوئیل سائمن کا کہنا ہے کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کو محفوظ رہنے کے لیے سپورٹ اور معلومات دینے کی اشد ضرورت ہے۔