30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 2:41
امریکہ افغانستان کو تین لڑاکا طیارے فراہم کرے گا
جیو نیوز - کابل ....... امریکہ افغانستان کو تین لڑاکا طیاروں کاپہلا بیج فراہم کردے گا۔ یہ بات افغان صدر اشرف غنی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے افغان فضائیہ کو اضافی لڑاکا طیارہ فراہم کرنے پر افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ لڑاکا طیاروں کا بیج آئندہ تین ہفتوں میں افغانستان کو فراہم کردیا جائے گا۔
انہوں نے ایم آئی 25 طیارہ شکن ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر بھارت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغان فورسز سے قریبی فضائی تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے تین ایم آئی 25 طیارہ شکن ہیلی کاپٹر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ چوتھا جلد فراہم کردیا جائے گا۔