تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 2:57

جواہر لال نہرو کی خارجہ پالیسیوں پر کانگریس کی تنقید

جیو نیوز - نئی دہلی ....... بھارت میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی جماعت کانگریس کے ایک رسالے میںبھارت کے پہلے وزیراعظم جو اہر لال نہرو کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جواہر لال نہرو کا تعلق کانگریس سے ہی تھا اور کانگریس کے موجود ہ نائب صدر راہول گاندھی ان کے پڑانواسے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے کانگریس درشن نامی رسالے میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ کشمیر ، چین اور تبت کے بارے میں نہرو اپنے اقدامات میں ناکام رہے۔

مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہرو کو خارجہ پالیسی کے معاملے میں اپنے نائب ولجھ بھائی پٹیل کے مشوروں پر غور کرنا چاہیے تھا۔ رسالے میں مضمون کے مصنف کا نام نہیں دیا گیا اور کانگریس درشن کے مدیر سنجے نروپم جو کانگریس کے سینئر رہنما بھی ہیں نے اس کی اشاعت پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

راہوال گاندھی کا کہناتھا کہ وہ اس مضمون سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ رسالے کی ادارتی ٹیم کے جو افراد اس غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.