30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 15:41
امریکہ میں گزشتہ برس شراب نوشی سے 30 ہزارافراد ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں گزشتہ برس شراب نوشی کے باعث 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ امریکہ کی 23 ریاستوں میں میری جوآنہ کا کچھ شکلوں میں استعمال قانونی ہے۔
سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے مختلف منشیات کے زائد استعمال سے ہلاکتوں کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں میری جوآنہ کے زائد استعمال سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس ہیروئن، کوکین جیسی منشیات کے زائد استعمال سے مالک میں مجموعی طور پر 17465 افراد ہلاک ہوئے۔
ادھر ڈاکٹر کی تجویز کردہ درد رفاع گولیوں اور دیگرمنشیات کے زائد استعمال سے 25760 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
ملک میں شراب کا استعمال بہت زیادہ ہے اور 2014 میں اس کے زائد استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ 35 برسوں میں سب سے زیادہ رہی۔
شراب پینے سے مجموعی طور پر 30700 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ طبی ماہرین کے مطابق شراب انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے، لوگ شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے حادثے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔