تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 19:42

لندن:دہشتگردی کی سازش کرنے والےجوڑےکوسزا

جیو نیوز - لندن......لندن میں7/7دھماکوں کو10سال ہونےپردہشت گردی کی سازش کرنے والےجوڑےکوسزاسنادی گئی ہے۔

25سال کےمحمدرحمان کو27سال قیدکی سزاسنادی گئی ہےاورسازش میں شریک اسکی بیوی ثنااحمدخان کو25سال جیل میں کاٹناہوں گے۔ثناکو25برس قیدبرطانیہ میں کسی بھی انتہاپسندخاتون کوسنائی گئی سب سےزیادہ سزاہے۔

جرم ثابت ہونےپر ثنا احمد نے دعویٰ کیاتھاکہ اسےاپنےشوہرکےارادوں کاعلم نہیں تھا اوروہ شوہر سے طلاق کابھی مطالبہ کرچکی تھی۔تاہم جج نے یہ دعویٰ یکسرمستردکردیا۔

یہ جوڑاویسٹ فیلڈشاپنگ سینٹریاانڈرگراؤنڈریلوےکونشانہ بنانےکی سازش کررہاتھااورہدف کےبارےمیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بات چیت نےرحمان کی گرفتاری میں مدددی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.