30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 22:39
فلپائن: ہوور بورڈ استعمال کرنے پر پادری معطل
جیو نیوز - منیلا...........فلپائن میں رومن کیتھولک چرچ نے ہوور بورڈ استعمال کرنے پر ایک پادری کو معطل کر دیا ۔
فلپائن کے صوبے لیگونا میں ایک پادری نے کرسمس کے موقع پر اسٹیج کی بجائے ہوور بورڈ پر کھڑے ہو کر دعائیہ گیت گایا۔ان کی وڈیو انٹرنیٹ پر پھیلی تو ان کے اس انداز کو رومن کیتھولک فرقے کے پادریوں نےسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
چرچ کے نظم وضبط اور آداب کو نظرانداز کرنے پر پادری کو معطل کر دیا گیا ہے۔