2 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:23
دسمبر کے دوران عراق میں 980 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
جیو نیوز - نیویارک........ دسمبر2015 کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں 980 افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے بتایا گیا ہے گزشتہ ماہ یعنی دسمبر کے دوران عراق میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 980 افراد ہلاک ہوئے۔ عراق کے اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں ہلاک ہونے والوں میں سے 506 افراد سویلین تھے۔
بیان کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں بغداد میں ہوئیں جن کی تعداد 261 تھی جبکہ صوبہ نینوا میں ہلاکتوں کی تعداد 68 تھی۔ گزشتہ ماہ کے دوران ہونے 1244 افراد زخمی بھی ہوئے۔