تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:41

تل ابیب: بارمیںنامعلوم شخص کی فائرنگ، 2 شہری ہلاک

جیو نیوز - تل ابیب........اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے میں2 اسرائیلی ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ملزم فرار ہوگیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق تل ابیب کی ایک مصروف شاہراہ پرنامعلوم شخص نے ایک بار پراندھادھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔فائرنگ کے نتیجے میں بار میں موجود 2 اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے، جن میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.