3 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:31
پٹھان کوٹ حملہ: 6دہشتگرد،لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 اہلکار ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی...... بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے ، کل سے اب تک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11بھارتی اہل کار ہلاک ہوئے ۔
کلیئرنس آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 9بج کر ایک منٹ پر پٹھان کوٹ ائربیس میں دھماکا اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جن میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 4شدید زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں گزشتہ روز سے سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے،ایئر بیس کے اندر اور باہر سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ روز سےاب تک ایئر بیس سے کئی بھارتی فوجیوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ،جن میں 7سیکیورٹی اہلکار،2 ایئر فورس مین اور دو گارڈز کمانڈوز بھی شامل ہیں ،ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔