4 فروری 2016
وقت اشاعت: 23:20
افغان شہر مزار شریف میں بھارتی قونصلیٹ کے قریب جھڑپ جاری
جیو نیوز - کابل.........افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔حملہ آوروں نے ایک نزدیکی گھر میں پناہ لے رکھی ہے۔
رات گئے حملہ آوروں نے مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر دھاوا بولا۔اس دوران علاقہ دو دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا، مسلح افراد نے قونصل خانے کے احاطےمیں داخل ہونے کی کوشش کی ، جہاں انھیں سیکیورٹی فورسزسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
کمانڈوز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہواہے اور کلیئرنگ آپریشن جاری ہے،حملے میں ایک شہری زخمی ہوا۔ بھارتی سفیرکے مطابق سفارت خانے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔