5 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:8
جنوبی ایشیائی ممالک میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
جیو نیوز - نئی دہلی.......جنوبی ایشیائی ممالک میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاستوں مغربی بنگال، ارون آنچل پردیش سمیت بنگلا دیش ، بھوٹان اور میانما ر میں محسوس کیے گئے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔بنگلہ دیشی دارالحکو مت ڈھاکہ میں زلزلے کے باعث تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بھارت میں 6 افراد ہلاک ہوئے ۔
زلزلے کا مرکز پچپن کلومیٹر گہرائی میں ریاستی دارالحکومت امفال میں تھا ،زلزلے سے متعدد عمارتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔