تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:25

سری لنکا جےایف 17تھنڈرکی خریداری سےبازرہے،بھارتی دھمکی

جیو نیوز - کولمبو.......بھارت نے سری لنکا کو دھمکی دی ہےکہ وہ پاکستان سےجےایف 17تھنڈرکی خریداری سےبازرہے۔پاکستان کےساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کیجانب سے امداد ختم کردی جائیگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا پر پاکستان سے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی خریداری پر شدید دباؤ بڑھا دیا۔بھارت نے سری لنکا کو پاکستان سے معاہدے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

نئی دہلی نے سری لنکا سے پاکستان کے بجائے بھارت سے تیجاس خریدنے پر اصرار کیا ہے۔ بھارت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے طیارے لیے تو 400ملین کا قرضہ روک دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.