6 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:10
کویت نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا
جیو نیوز - کویت سٹی..... بحرین اور سوڈان کے بعد کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیاہے۔
کویت کے خبر رساں ادارے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کے پیش نظر کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔
سعودی عرب میں مذہبی اسکالر شیخ النمر کی سزائے موت پر تہران میں احتجاج کے دوران سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایرانی سفاتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔