7 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:11
امریکی و افغان سیکیورٹی فورسز پرہلمند میں حملہ ،ایک اہلکارہلاک ،2زخمی
جیو نیوز - کابل .....افغان صوبے ہلمند میں آپریشن کے دوران حملے میں امریکی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں امریکی اسپیشل فورسز کے اہلکار افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران ان پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں امریکی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے چند اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔