9 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:36
یمن میں سعودی عرب نے سفارت خانے پر بمباری کی ، ایرانی الزام
جیو نیوز - تہران.........سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے،ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے صعناء میں اس کے سفارت خانے پر بمباری کی ہے۔
ادھر ایران نے تمام سعودی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی اور اپنے شہریوں کے عمرے کیلئے جانے پر بھی پابندی لگا دی۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صعنا میں سفارت خانے پر میزائل داغے گئے جس میں عملے کے متعدد ارکان زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی اتحاد کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے باغیوں کے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا ہے اور باغی خالی سفارت خانوں کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ادھر ایران نے تمام سعودی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔