9 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:52
شہزادہ جارج اسکول جانے لگا ، شہزادہ ولیم بیٹے کو اسکو ل چھوڑنے گئے
جیو نیوز - لندن........ برطانوی شاہی خاندان کا ننھا شہزادہ جارج اسکول جانے لگا ، پرنس ولیم اپنے بیٹے کو اسکو ل چھوڑنے کے لیے خود گئے۔
برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے پرنس جارج کی دو تصویریں شائع کی گئی ہیں جس میں جارج بیگ تھامے نیلی جیکٹ پہنے اسکو ل جا رہے ہیں۔ دو سالہ پرنس جارج کو شاہی محل کے قریب مونٹیسوری میں داخل کرایا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے پرنس جارج کو شاہی محل کے قریب مونٹیسوری میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔
برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے پرنس جارج کی دو تصویریں شائع کی گئی ہیں جس میں جارج بیگ تھامے نیلی جیکٹ پہنے سکو ل جا رہے ہیں۔