9 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:9
صومالیہ کا ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
جیو نیوز - موغادیشو........مشرقی افریقہ کے ملک صومالیہ نے متعدد عرب افریقی اور خلیجی ممالک کی طرح ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موگادیشو میں ایرانی سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق صومالیہ کی طر ف یہ اعلان تہران میں گذشتہ دنوں سعودی عرب کے سفارتخانے اور مشہد میں ریاض کے قونصل خانے پر ایرانیوں کے حملوں پر بطور احتجاج کیا گیا ہے۔