9 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:41
سعودی عرب ایران بحران :چین اور عراق کی ثالثی کی کوشش
جیو نیوز - بیجنگ ........ چین نے ایران اور سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق کشیدگی ختم کرانے کے لیے چین نے اپنا نائب وزیر خارجہ سعودی عرب بھیجا ہے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کر کے ایران کا دورہ کریں گے۔ادھر عراق نے دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
عراقی وزیر خارجہ کے مطابق اگر کشیدگی کو طول دیا گیا تو پوا خطہ متاثر ہو گا۔اس لیے وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہا ہے۔