تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:28

جی سی سی اور عرب لیگکا اجلاس ہفتہ اور اتوار کوہوگا

جیو نیوز - ریاض ....... خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے وزراءخارجہ کے اجلاس بالترتیب ہفتہ اور اتوار کومنعقد ہورہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق دونوں اجلاسوں میں سعودی عرب اورایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور تہران اور مشہد میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پرحملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔عرب لیگ کے وزراءخارجہ کا اجلاس قاہرہ میں منعقد ہورہا ہے ۔

یہ اجلاس عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب کی درخواست پرطلب کیا گیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کا اجلاس ہفتے کو ریاض میں منعقد ہوگا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اجلاس کے شرکاءکو سعودی عرب اورایران کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.