تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:1

گوانتانامو جیل میں قید 2 یمنی باشندے رہا،گھانا منتقل

جیو نیوز - واشنگٹن........ امریکا نے گوانتانامو کی بدنام زمانہ جیل میں گزشتہ 15 برسوں سے قید 2 یمنی باشندوں کو رہا کرکے انہیں افریقی ملک گھانا منتقل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے گوانتانامو کی جیل میں قید خالد الدھبی اورمحمد عمر بن عاطف کی رہائی کی منظوری بالترتیب 2006 اور 2009 میں دی تھی تاہم ان کی رہائی اب عمل میں آئی ہے۔

1979 میں سعودی عرب میں پیدا ہونے والے محمد عمربن عاطف کو2001 میں افغانستان میں شمالی اتحاد کے فوجیوں نے پکڑکرامریکہ کے حوالے کیا تھا۔ 1981 میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہونے والے خالد الدھبی بھی اسی دوران افغانستان سے پکڑے گئے تھے۔

گھانا کے وزیرِ خارجہ ہانا تیتیہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سکیورٹی کلیئرنس کی صورت میں انھیں دو برس تک ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدربراک اوباما چاہتے ہیں کہ کیوبا کے جزیرے پرقائم یہ جیل ان کے دورِ صدارت میں بند ہو جائے تاہم اس وقت بھی گوانتانامو کے قید خانے میں 105 قیدی موجود ہیں جن میں سے تقریباً 50 کی رہائی کی منظوری دی جا چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.