تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:11

بھارت نے پٹھان کوٹ حملے پر تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا

جیو نیوز - نئی دلی........بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فضائیہ اور ڈیفنس سیکیوریٹ کور کے پہلے سے گرفتار اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارتی فضائیہ اور ڈیفنس کور کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ، ان میں ایک اہلکار کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تھاجبکہ دوسرا رنجیت نامی اہلکار پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کی بیس سے چند ہفتوں پہلے مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

این آئی اے نے مرکزی حکومت کو ایک خط کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ چار افسروں کی غفلت کی وجہ سے ہی دہشت گرد پٹھان کوٹ ائیر بیس تک پہنچے، لہٰذا ایس ایس پی آر بخشی سمیت ان تمام افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے، جو اس معاملے سے وابستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.