تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:58

یوکرین میں شدید برفبار ی سے معمولات زندگی درہم برہم

جیو نیوز - کیف…یوکرین میں آندھی اور شدید برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔وسطی یوکرین کے اکثر علاقے برفباری اور تیز ہوا وں کی لپیٹ میں ہیں۔

دارالحکومت کیف میں شدید برف باری سے عمارتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ اوڈیسا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

حکام کے مطابق حادثات سے بچنے کے لیے متعدد سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار برف ہٹا کر سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.