12 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:46
برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد دریا کا بند ٹوٹ گیا
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد دریا کا بند ٹوٹ گیا، شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
اسکاٹ لینڈ کےعلاقے میں دریائے ڈان پر بند ٹوٹنے سے پانی ہر طرف پھیل گیا۔ گلیاں ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ریسکیو حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔