تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:35

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جیو نیوز - میکسیکو سٹی......میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے دوران 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ میکسیکو کی خلیجی ریاست وراکروز کے شہر کورڈوبا میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے گہری کھائی میں جاگری۔

بس میں 45 افراد سوار تھے جن کے بارے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ فٹ بال ٹیم کے ارکان تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا ، حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.