تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:25

استنبول دھماکے میں ہلاک تمام افراد غیرملکی تھے،ترک وزیراعظم

جیو نیوز - انقرہ......ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلوکا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیرملکی تھے، زخمیوں میں بھی زیادہ تر جرمن شہری شامل ہیں،دھماکا داعش کے غیرملکی جنگجو نے کیا۔

دھماکے کے حوالے سے ترک وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، ترک حکومت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی، ترک حکومت شامی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.